حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

Mar 17, 2022 | 13:16:PM
  حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی
کیپشن: سرکاری ملازمین خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کیلئے وفاق کی طرز  پر 15فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کی منظوری دے دی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کیلئے وفاق کی طرز پر  منظور 15فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کی سمری حتمی منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کو بھجوائی جائے گی۔

ہینڈ آؤٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی حکام نے لاہور میں احتجاج کرنے والی سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ گزشتہ سال دیے گئے 25 فیصد اسپیشل الاؤنس کے لیے اہلیت کے معیار میں کسی کو غیر ضروری طور پر محروم نہ رکھا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

محکمہ سکولز اور ہائر ایجوکیشن ملازمین کا پے اینڈ سروس پروٹیکشن کا مسئلہ پنجاب سروس ٹربیونل کے فیصلے کی روشنی میں 30روز کے اندر حل کرے گا۔محکمہ صحت لیڈی ہیلتھ ورکرز کی اپ گریڈیشن کی سمری 30 دن میں بھجوائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے بند۔ پرچے بھی ملتوی