تحریک عدم اعتماد،الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کردی

Mar 17, 2022 | 16:47:PM
الیکشن کمیشن ، پاکستان
کیپشن: الیکشن کمیشن آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک عدم اعتماد، فلور کراسنگ اور ہارس ٹریڈنگ پر الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آئین کی رو سے الیکشن کمیشن کا وزیر اعظم کے انتخاب، تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں،وزیر اعظم کا انتخاب، تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی کے قوانین کے تحت ہوتا ہے ،وزیر اعظم کے انتخاب، تحریک عدم اعتماد میں اسپیکر قومی اسمبلی بطور پریزائڈنگ افسر کام کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے وضاحت دی کہ ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات بے بنیاد ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق فلور کراسنگ کی صورت میں پارٹی سربراہ رکن کے خلاف ڈکلریشن اسپیکر کو بھیجے گا،اسپیکر قومی اسمبلی ڈکلریشن الیکشن کمیشن کو ارسال کرے گا،الیکشن کمیشن اسپیکر سے موصول ڈکلریشن پر آئین و قانون کے مطابق کاروائی کرے گا،الیکشن کمیشن نے وضاحت دی کہ فلور کراسنگ پر ڈکلریشن موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کا کام شروع ہو گا،حکومت چاہے تو قوانین میں ترمیم کر کے الیکشن کمیشن کو اختیارات دے سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومتی ارکان کے اپوزیشن سے رابطے ،رپورٹ وزیراعظم کو پیش