(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دن بہت سارے ارکان عمران خان کیخلاف ووٹ ڈالیں گے، جو ایم این ایز پی ٹی آئی کے کیمپ میں ہیں ان میں سے بھی بہت سارے انکے ساتھ نہیں ،شیخ رشید اور فوادچودھری بھی عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالیں گے ۔
میڈیا سے گفتگو سعید غنی نے کہاکہ کسی کیساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی گئی تو شرافت کا لبادہ ہم نے بھی نہیں اوڑھا ہے ،تم کسی کو زبردست روکنے کی کوشش کروگے توہم زبردستی قومی اسمبلی بھیجیں گے ۔پی پی پی رہنما نے کہاکہ وزیراعظم اور وزرا دھمکیاں دے رہے ہیں ،ایک وزیر نے کہاکہ خودکش بمبار بن کر حملہ آور ہو جاتا ،عمران خان اب تم بار بار کہو گے کہ مجھے کیوں نکالا، مجھے کیوں نکالا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو بڑا جھٹکا۔ 3 ناراض وفاقی وزرا کا سر پرائز بھی تیار
سعید غنی کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ایم این ایز نے پیغام دیا کہ وہ خود کو پارلیمنٹ لاجز میں غیر محفوظ تصور کرتے ہیں ،ہمیں چھپناہوتا تو لان میں کیوں بیٹھتے ،اراکین بچے ہیں جو نہ سمجھیں کہ ڈرون کیمرا ہے ،ان کاکہناتھا کہ بہت سارے ایم این ایز ہیں جو ڈر اوردیگر وجہ سے ابھی بات نہیں کر رہے ،قومی اسمبلی کے اجلاس کے دن بہت سارے ارکان عمران خان کیخلاف ووٹ ڈالیں گے .
سعید غنی نے کہاکہ گورنر سندھ نے اپنے ساتھ پوراٹبر لے کر گئے گھنٹوں عامر لیاقت کی منت کی ،جب میڈیا نے عامر لیاقت سے پوچھا تو جواب آیا کہ میں تو نیوٹرل ہوں ،عامر لیاقت نے بھی یہ نہیں کہاکہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جو ایم این ایز پی ٹی آئی کے کیمپ میں ہیں ان میں سے بھی بہت سارے انکے ساتھ نہیں ،شیخ رشید اور فوادچودھری بھی عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالیں گے ۔
سعید غنی نے کہاکہ تحریک انصاف کو سیاسی لوگوں کو ساتھ چلانا نہیں آتا ،عمران خان کو آج پتہ چلا ہے کہ اپنے لوگوں کے ساتھ کیسے چلا جاتا ہے ،وفاقی وزرا جو دھمکیاں دے رہے ہیں انکو سمجھانا چاہتا ہوں تمہاری نیازی سلطنت ختم ہو رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے ساتھ 12نہیں 24 منحرف حکومتی ا یم این اے ہیں ۔راجہ ریاض میدان میں آگئے