سندھ میں گورنر راج کا نفاذ پاگل پن ہو گا، پیپلزپارٹی کا شیخ رشید کے بیان پر ردعمل 

Mar 17, 2022 | 19:54:PM
شیخ رشید، گورنر راج کے بیان، پیپلزپارٹی، ردعمل،
کیپشن: پیپلزپارٹی کا پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے گورنر راج کے بیان پرپیپلزپارٹی نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سندھ میں گورنر راج کا نفاذ پاگل پن ہو گا، سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کا کوئی جواز نہیں ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی نے کہاکہ حکومت کی خراب کارکردگی پر پنجاب، کے پی میں گورنر راج لگانا چاہئے ،خراب کارکردگی پر وفاقی حکومت کو گھر بھجوانا چاہیے ،سندھ حکومت وفاقی و صوبائی حکومتوں سے بہتر کام کر رہی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد حکومت سٹپٹا چکی ہے ،گورنر راج کے نفاذ سے وفاقی حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا،انہوں نے مزید کہاکہ گورنر راج وفاقی حکومت کی خواہش ہے تو لگا کر دیکھ لے ،وفاقی حکومت کو بتا دینگے گورنر راج کا نفاذ آسان کام نہیں ہے،پی پی رہنما نے کہاکہ تحریک انصاف کی آخری حکومت ہے اس موقع پر گورنر راج کے نفاذ کا مطلب حکومت کی شکست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا مشورہ دیدیا