شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں، گھی کی قیمت اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گھی اور خوردنی تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ گھی کی قیمت 8 روپے فی کلو بڑھ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں درجہ دوم گھی کی قیمت 8 روپے اضافے سے 452 روپے کلو ہو گئی۔ 5 کلو کا پیک 2260 روپے تک پہنچ گیا ہے۔رواں ماہ درجہ دوم گھی میں مجموعی طور پر 22 روپے کلو اضافہ ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے لئے دو وقت کی روٹی کا بندوبست بھی مشکل ہو گیا ہے۔رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا مشورہ دیدیا