نواز شریف آ رہے ہیں۔جاوید لطیف کا دعویٰ

Mar 17, 2022 | 21:16:PM

 (نیوز ایجنسی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ قوم نواز شریف کو آئندہ چند دنوں میں پاکستان میں دیکھے گی۔
ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف نے اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت پر چھوڑا تھا،  آپ اللہ کا انصاف ہوتا دیکھیں گے، اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔جاوید لطیف نے کہاکہ شیخ رشید گورنر راج لگانے کی باتیں کر رہے ہیں، اب یہ وقت بھی ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے، گورنرراج ، اسمبلیاں توڑنا اور صدارتی نظام کی باتیں ماضی کے قصے ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ آخری گیند تک لڑوں گا ۔کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔وزیر اعظم

مزیدخبریں