محکمہ تعلیم کا ٹیوشن سنٹر و اکیڈمیز سے متعلق بڑا فیصلہ 

Mar 17, 2022 | 21:43:PM
ٹیوشن سنٹر و اکیڈمیز، میٹرک اور انٹر فیل اساتذہ
کیپشن: ٹیوشن سنٹر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹیوشن سنٹر و اکیڈمیز میں میٹرک اور انٹر فیل اساتذہ کے پڑھانے کا انکشاف پر یکم اپریل تک رجسٹریشن نہ کروانے والے ٹیوشن سنٹرز و اکیڈمیز کو سیل کردیا جائے گا،اب صرف لائسنس ہولڈرز ٹیوشن سنٹر اور اکیڈمیز چلائی جاسکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر بھر کے مختلف ٹیوشن سنٹر میں میٹرک اور انٹر فیل اساتذہ کا بچوں کو پڑھانے کا انکشاف ہوا، لاہور بھر میں 5 ہزار 980 غیر رجسٹرڈ ٹیوشن سنٹر اور اکیڈمیز قائم ہیں۔شہر بھر میں غیر رجسٹرڈ اکیڈمیز اور ٹیوشن سنٹرز چلانے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے نوٹس لے لیا۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے غیر رجسٹرڈ ٹیوشن سنٹرز اور اکیڈمز کو یکم اپریل سے سیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔اب صرف لائسنس ہولڈرز ٹیوشن سنٹر اور اکیڈمیز چلائی جاسکیں گی۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اداروں کو بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی قطعاًاجازت نہیں دی جائے گی۔رجسٹریشن کے وقت اکیڈمی میں پڑھانے والے اساتذہ کی مکمل معلومات اتھارٹی کوفراہم کرنا ہوگی۔تمام غیررجسٹرڈ ٹیوشن سنٹر اور اکیڈمیز یکم اپریل تک خود کو رجسٹرڈ کروائیں، رجسٹریشن نہ کروانے والے ٹیوشن سنٹرز کو سیل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: زرنش خان کا چلتی گاڑی میں انڈین گانے پر زبردست ڈانس ،ویڈیو وائرل