آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہم عمران کے ساتھ نہیں۔میں اپوزیشن میں چلا جاﺅنگا۔حامد میر نے وزیراعظم کی ویڈیو جاری کردی

Mar 17, 2022 | 22:40:PM
 عمران ۔ عزت ۔ اپوزیشن ۔حامد میر ۔ وزیراعظم ۔ ویڈیو ۔جاری 
کیپشن: وزیر اعظم عمران خان4مارچ 2021 کو قوم سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)تحریک عدم اعتماد کو شور زوو شور سے جاری ہے ۔حکومت اپوزیشن پر ارکان کی خرید وفروخت کا الزام لگا رہی ہے جبکہ حکومت سے ناراض حکومتی ارکان اسمبلی منظر عام پر آچکے ہیں۔جن کا موقف ہے کہ ہم اپنے فیصلے کے خود زمہ دار ہیں ہمیں کسی نے پیسے نہیں دیئے۔ہم اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دینگے۔
اسی دوران سینئر صحافی حامد میر نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کی پرانی  ویڈیوشیئر کر دی جواعتماد کا ووٹ لینے سے پہلے عمران خان نے 4مارچ 2021 کیا تھا۔جس میں انہوں نے اپنے ارکان اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ   ان کے خلاف ووٹ کرنا ان کے ارکان کا حق ہے۔  "اپنے سارے ممبرز کو کہہ رہا ہوں کہ یہ آپ کا جمہوری حق ہے، آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہم عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں، میں آپ کی عزت کروں گا،میں نا اہل ہوں اتنا قابل نہیں ہوں آرام سے ہاتھ کھڑا کریں اور کہیں، میں اپوزیشن میں چلا جاؤں گا۔

 My dear ⁦@ImranKhanPTI⁩ please watch this clip of your speech. You told your MPs that “ if you are not happy with me raise your hand against me”. pic.twitter.com/bXfop8mZzS


یہ بھی پڑھیں۔حکومت سے بات چیت ختم۔ہمارا فیصلہ اٹل ہے۔راجہ ریاض