اسلام آباد میں بدامنی ہوئی تو وزیر داخلہ سے ڈی سی تک سب ذمہ دار ہوں گے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

Mar 17, 2022 | 23:24:PM
اسلام آباد ۔ بدامنی۔ وزیر داخلہ ۔ ڈی سی ۔چیف جسٹس۔ اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہاہے کہ اگر وفاقی دارالحکومت میں بدامنی ہوئی تو وزیر داخلہ سے لیکر ڈپٹی کمشنر تک سب ذمہ دار ہوں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست گزار خاتون شہری عاصمہ ملک کی جانب سے پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کو ڈی چوک پر جلسے سے روکنے کی درخواست پر سماعت کی۔شہری عاصمہ ملک نے کہا کہ اسلام آباد میں پرتشدد احتجاج اور تصادم کا خدشہ ہے، حکومت اور اپوزیشن دونوں کے احتجاج سے جھگڑے ہوں گے، پی ٹی آئی اور دیگرسیاسی جماعتوں کے ڈی چوک پراجتماع کو غیرقانونی قراردیا جائے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی شہری یا پارٹی کو پرامن احتجاج سے نہیں روک سکتے، یہ ریگولیٹرکی ذمہ داری ہے، عدالت خطرات کو بھانپنے کاکام نہیں کر سکتی،۔عدالت نے اسلام آباد میں پرامن احتجاج کو یقینی بنانے کی ذمہ داری وزارت داخلہ اور انتظامیہ کی قرار دیتے ہوئے خاتون شہری کی درخواست نمٹا دی۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ بار بھی تحریک عدم اعتماد والے روز کسی بھی قسم کے تصادم سے بچنے کے لیے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہم عمران کے ساتھ نہیں۔میں اپوزیشن میں چلا جاﺅنگا۔حامد میر نے وزیراعظم کی ویڈیو جاری کردی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: