(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران نے دوہری شہریت والے دو ایرانی نژاد برطانوی باشندوں کو رہا کر دیا ہے ، دونوں شہری عمان کے راستے برطانیہ کے لئے روانہ ہو گئے۔ ان دونوں باشندوں کو اسلامی جمہوریہ کے خلاف جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر جیل کی سزا دی گئی تھی۔
ایرانی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق ایرانی نژاد برطانوی شہری نازنین زاغری کو اپریل 2016 میں ایران میں جبکہ جنوب مشرقی لندن کے رہائشی آشوری کو اگست 2017 میں حراست میں لیا گیا اور اسرائیل کی جاسوسی ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون کے جرم میں 10 برس قید کی سزا دی گئی تھی۔نازنین زاغری ایسی بیرونی کمپنیوں کے لئے کام کر رہی تھی جو ایران کے اسلامی نظام کی سرنگونی کے لئے میڈیا اور سائیبر منصوبے بنانے اور اسے لاگو کرنے میں ملوث رہی ہے۔نازنین زاغری اور انوشہ آشوری بدھ کے روز عمان پہنچے تاکہ وہاں سے برطانیہ روانہ ہوں۔
ادھر ایران کی وزارت خارجہ نے برطانیہ کے ذریعے ملکی قرض کی ادائیگی اور اس خاتون جاسوس کی رہائی کے مابین ربط کی قیاس آرائیوں کو مسترد کیا ہے۔غیرملکی رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے ایران پر ایک دہائیوں پرانے قرض کا تصفیہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے کہا کہ اسی معاہدے کے تحت ایک تیسرے قیدی مراد طہباز، جس کے پاس امریکی، برطانوی اور ایرانی شہریت ہے کو بھی جیل سے رہا کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین کے مئیر کو 9 گرفتار روسی فوجیوں کی رہائی کے بدلے آزاد کر دیا گیا