(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر عارف علوی نے گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کیا۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ صدر عارف علوی کی جانب سے رابطہ کرنے پر انہیں بتا دیا گیا کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، سیاست دانوں کو اپنے معاملات خود حل کرنے چاہئیں۔