پرویز الٰہی کی عمران خان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور زمان پارک میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، قانونی اور عدالتی معاملات پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پولیس کے زمان پارک میں کیے گئے ظالمانہ آپریشن کی پر زور مزمت کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں میں اندھی ہوچکی ہے، اپنے کارکنو ں پر فخر ہے وہ ظلم کے ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن سے خوفزدہ ہے، حکومت لندن پلان کے تحت الیکشن سے پہلے میری گرفتاری یا نا اہلی چاہتی ہے، ہمیں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے ہتھکنڈے استمعال کیے جا رہے ہیں، عوام سے کہتا ہوں حالات جیسے بھی ہوں انتخابات میں کرپٹ مافیا کے خلاف باہر نکلنا ہے۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ الیکشن کروانے کے سپریم کورٹ کے آئینی اور قانونی حکم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔