پنجاب میں بارش اور ژالہ باری، کراچی میں کل سے بارش کے امکانات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے 22 مارچ تک بارش کے امکانات ظاہر کردیے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ مارچ کے آخری دنوں میں ملک بھر میں بارش ہونے جب کہ رمضان کا دوسرا اور تیسرا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ شہر قائد میں کل سے اگلے 4 روز تک بارش کے امکانات ہیں۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان،چین کا خوف ،بھارت ساڑھے آٹھ ارب کے میزائل،ہیلی کاپٹر خریدے گا
بہاولنگر، بھکر، پاکپتن، پتوکی اور راجن پور سمیت کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش جب کہ تلہ گنگ اور بھکر میں ژالہ باری ہوئی جس کے باعث گندم، چنے، سبزیوں سمیت کئی فصلوں کو شدید نقصان ہوا۔
تلہ گنگ میں شدید ژالہ باری سے متعدد کچے گھروں کو بھی نقصان ہوا جب کہ کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔