(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 9 کیسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں سے 5 اسلام آباد اور 4 لاہور کے کیسز میں عبوری ضمانتوں کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کچھ دیر بعد عدالت میں حفاظتی ضمانت کیلئے پیش ہوں گے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان معا ہدہ طے پاگیا۔ معاہدہ لاہور ہائیکورٹ میں کچھ دیر بعد جمع کروایا جائے گا۔
معاہدے کے مطابق پی ٹی آئی وارنٹس کی تکمیل، سرچ وارنٹس کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی، پی ٹی آئی 14 اور 15 مارچ کو درج ہونے والے مقدمات میں تفتیش میں تعاون کرے گی۔
معاہدے میں مزید کہا گیا کہ پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عمران کشور فوکل پرسن ہوں گے، تحریک انصاف کی طرف سے شبلی فراز اور علی خان فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔