(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کپتان شادب خان نے صحافی کی جانب سے بابر اعظم کو سابق کپتان کہنے پر ٹوک دیا ۔
تفصیلات کے مطابق شاداب خان نے ایلمنیٹر ون میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کی جس دوران ایک صحافی نے بابراعظم کو سابق کپتان کہا تو شاداب خان نے کہا کہ وہ سابق نہیں اب بھی کپتان ہیں، بس آرام کررہے ہیں، ’’ بابراعظم ہمارے بادشاہ ہیں، میں تو وزیر ہوں، بادشاہ آرام کررہے ہیں‘‘۔
شاداب خان نے مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے بادشاہ کو آرام دیا گیا ہے اور وزیر کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں افغان کرکٹر کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں، ٹی20 سیریز میں فتح کے لیے محنت کرنا ہوگی۔