(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے خلاف دوسرے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کولن منرو نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد سٹمپس پر بلا مارا تھا جو کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تھی،میچ کے بعد امپائرز نے رپورٹ میچ ریفری کو بھیجی تھی جس پر انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کرنے کی تجویز کی گئی تھی ، اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ کو قبول کرلیا۔