عمران خان کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا؟مریم نواز نے بڑی وجہ بتا دی

Mar 17, 2023 | 17:49:PM
عمران خان کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا؟مریم نواز نے بڑی وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان  مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزرمریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ریاست کیلئے 5 منٹ کا کام ہے لیکن ریاست خون خرابہ نہیں چاہتی۔ 

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلح جتھوں نے زمان پارک کے باہر پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملے کئے، عمران خان نے ریاستی رٹ چیلنج کی، علم بغاوت بلند کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں جو مناظر دیکھے اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔یہ لوگ 2014 سے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ پورے ملک کی پولیس ڈان کو پکڑنے میں لگی ہے۔ریاست اگر چاہے تو عمران خان کو پکڑنا 5 منٹ کا کام ہے مگر ریاست خون خرابہ نہیں چاہتی

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور میں صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، نواز شریف کو بدترین القابات سے نوازا گیا۔سیاسی قائدین نے جمہوریت کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں۔عمران خان نے پڑوسی ملکوں سے تعلقات بگاڑ کر پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دیا تھا۔