(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے میں کہاگیاہے کہ عمران خان یقینی بنائیں، عدالت پیشی کے دوران امن وامان کی صورتحال پیدا نہ ہوا،تحریری حکمنامے میں کہاگیاہے کہ عمران خان کیلئے اسلام آباد انتظامیہ اور آئی جی سکیورٹی اقدامات اٹھائیں گے ،اسلام آباد انتظامیہ اورپولیس ایس او پیز بنائے گی ،ایس او پیز کے مطابق عدالت کے قریب چند لوگ رہ سکیں گے ،تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ،حکمنامے میں کہاگیاہے کہ عدالتی اوقات کار میں پیشی کیلئے پولیس عمران خان کو گرفتار نہیں کرے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا