(ویب ڈیسک ) پاکستان کی مشہور و معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنی لیک ہونے والی نازیبا ویڈیوز پر میزبان کی جانب سے سوال کیے جانے پر آبدیدہ ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اعلیٰ حکومتی ایوانوں اور طاقت ور شخصیات تک رسائی رکھنے والی پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے گزشتہ روز ایک پروگرام میں شرکت کی ہے جہاں ان سے میزبان متھیرا نے حال ہی میں وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سے متعلق سوال کیا ، جس پر حریم نے کہا کہ ’میرے والدین کئی دن گزرنے کے باوجود بھی ڈسٹرب ہیں، انہوں نے اب تک مجھے کال بھی نہیں کی ، لوگ میرے واقعے کو مکافات عمل کہہ رہے ہیں لیکن میں نے مفتی قوی کو اس کے غلیظ کاموں پر تھپڑ مارا تھا، شیخ رشید کے ساتھ اگر میں نے غلط کیا تو وہ اقتدار میں تھے انہوں نے میرے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا؟ ایسا اس لیے نہیں ہوا کیوں کہ میں نے کسی کے ساتھ غلط نہیں کیا، لوگ مجھے کہہ رہے ہیں کہ یہ مکافات عمل ہے، مجھے ایسا نہیں لگتا، مجھے آج بھی ان چیزوں پر کوئی ملال یا رنج نہیں ہے،لوگ جو بھی مرضی آئے کہیں ، میں کبھی بھی لوگوں کی باتیں سن کر شرمندہ نہیں ہوتی‘۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے 50 روپے کا سکہ جاری کردیا
دوران شو میزبان متھیرا نے حریم شاہ سے مختلف اور مشکل حالات میں بھی مطمئن نظر آنے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں حریم روپڑیں ، میزبان نے حریم کو چپ کروانے کی کوشش کی لیکن حریم کے مستقل رونے پر میزبان کو شو سے بریک لینا پڑگیا۔