پی ایس ایل 8، بابر اعظم نے اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بابر اعظم نے اپنے نام کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان دوسرے ایلیمینٹر میچ میں بابر اعظم نے 42 رنز کی اننگز کھیلی ہے ، جبکہ انہوں نے آج کا 37 واں رن لیکر محمد رضوان کے سب سے زیادہ 516 رنز بنانے کار یکارڈ چھین لیا ہے ، اب بابر اعظم پی ایس ایل 8 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن چکےہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے دوسری مرتبہ پی ایس ایل میں 500 سے زائد رنز بنائے، اس سے قبل پی ایس ایل 6 میں انہوں نے 554 رنز بنائے تھے۔
Cruising through ????@babarazam258 rules the run chart and becomes the @InverexSolar Hanif Mohammad cap holder. #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvPZ pic.twitter.com/CXGK5MiNg4
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 17, 2023