(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے کسی بھی مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے نیب، ایف آئی اے کو بھی عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے چاروں صوبوں کے سیکرٹری داخلہ اور آئی جیز سے عمران خان پر درج مقدمات کی تفصیل طلب کرلی، جسٹس طارق سلیم شیخ نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین میں جنگی جرائم کا الزام ، روسی صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری