عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس پیشی، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ضلعی انتظامیہ نے بھی اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی اور جوڈیشل کمپلیکس جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر سیل کر دیئے۔
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اسلام آباد پولیس نے اشتعال انگیزی پھیلانے والے کارکنان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
اسلام آباد پولیس کاکہنا ہے کہ نعرے بازی یا قانون ہاتھ میں لینے والوں کوفوری گرفتار کر لیا جائے گا،آئی جی اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم دیدیا،جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان اور وکلا کی علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں، فردوس عاشق اعوان کا ردعمل آ گیا