موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ موٹاپے کے باعث کم عمر لڑکیاں لڑکوں کے مقابلے میں زیادہ جوڑوں کی تکلیف کا شکار ہوتی ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ چار برس کی عمر تک کی لڑکیوں کو موٹاپے کے سبب جوڑوں کی تکلیف کا سامنا ہے،نیشنل چائلڈ میژرمنٹ پروگرام سے حاصل ہونے والے 1 لاکھ 20 بچوں کے ڈیٹا اور جنرل فزیشن کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا جس میں لڑکیوں کے مسکیولو اسکیلیٹل (ہڈیوں، جوڑوں، پٹھوں یا نس سے متعلقہ) مسائل سے متعلق شکایات لڑکوں کے مقابلے میں دُگنی پائی گئیں ،ان تکالیف میں گھٹنے اور کمر کے مسائل سب سے عام تھے۔
ماہرین کے مطابق چھوٹی بچیوں میں یہ تکلیف وزن میں زیادتی کے سبب تھی، تاہم لندن کی کوئن میری یونیورسٹی کے محققین کے مطابق وزن میں زیادتی کی وجہ سے لڑکوں میں اس طرح کے کوئی اثرات نہیں دیکھے گئے،تحقیق میں محققین نے چار سے پانچ سال کے درمیان پرائمری سکول جانے والے 63 ہزار 418 بچوں اور چھ سال بعد 55 ہزار 364 بچوں (جب بچے 10 سے 11 برس کے ہوگئے) کا ڈیٹا جائزہ لیا،جب ان بچوں نے پرائمری سکول شروع کیا تو 8.9 فیصد لڑکے موٹاپے کا شکار تھے جبکہ 7.1 فیصد لڑکیاں اس کیفیت میں مبتلا تھیں، تحقیق کے چھٹے سال یہ شرح بالترتیب بڑھ کر 19.9 فیصد اور 14.4 فیصد تک پہنچ گئی۔
جب جنرل فزیشن کے ڈیٹا کا موازنہ کیا گیا تو محققین نے پرائمری سکول کے 3فیصد بچوں جبکہ چھٹے سال میں آٹھ فیصد بچوں کا جوڑوں سے متعلق ڈاکٹر کے ساتھ کم از کم ایک اپوائنٹمنٹ دیکھا،اعداد و شمار کے مطابق چار سے پانچ سال کے 194 بچے جبکہ تحقیق کے چھٹے برس 875 بچے اس مسئلے کے حل کیلئے ڈاکٹر کے پاس گئے،آرکائیوز آف ڈیزیز اِن چائلڈ ہوڈ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق مجموعی طو پر ڈاکٹر سے رجوع کرنے والے ان بچوں میں لڑکیوں کی شرح زیادہ دیکھی گئی،پرائمری سکول میں 24 فیصد لڑکیوں نے زیادہ وزن کی وجہ سے ڈاکٹروں سے کم از کم ایک بار رجوع کیا، جو موٹاپے کی صورت میں بڑھ کر 67 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :’’روز سوچتا ہوں یہ پاگل کرنے والی جاب چھوڑ دوں ‘‘وزیر اعظم نے عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا