ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

Mar 17, 2024 | 10:44:AM

(اقصیٰ سجاد) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

مارچ کا مہینہ شروع ہوتے ہی شہر لاہور کے موسم میں تبدیلی آنے لگی، سورج کی کرنوں کے ساتھ ہلکی سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 70فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

شہر لاہور میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی، ائیرکوالٹی انڈیکس 262ریکارڈ کی گئی ہے۔ ذکی فارم میں آلودگی کی شرح 266 ریکارڈ، شاہراہ قائداعظم میں 259 ،فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 293 ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مزید پڑھیں:  سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے میدانی علاقوں میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  سندھ کے اکثر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

 شہر قائد کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سندھ کے وسطی اور مشرقی حصوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جا سکتا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

مزیدخبریں