مریم نواز کا نوٹس،ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

Mar 17, 2024 | 12:42:PM
مریم نواز کا نوٹس،ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشادحسین)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے   ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دلوادی۔

تفصیلات  کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے اپنی بڑی بہن کی بیماری کے حوالے سے بیرون ملک جانے کی اپیل کی تھی، ملیکہ بخاری  نےپوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  میری بہن آسٹریلیا کے ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر ہیں،ڈاکٹرز نے فیملی کو 24 گھنٹوں کا وقت دیاہے۔

جس پر  وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوشل میڈیا پر متعلقہ حکام سے بات کرنے کا کہا تھا، تھوڑی دیر بعد ملیکہ بخاری نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ 

مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ آپ کی بہن کو صحت کاملہ عطا فرماے۔

یہ بھی پڑھیں:صوبائی حکومتیں ڈاکوؤں کیخلاف ناکام ہو چکی ہیں ،وزیراعظم اور آرمی چیف اپنی ذمہ داری ادا کریں،سراج الحق