مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد کا الیکشن نتائج چیلنج کرنے کا اعلان 

Mar 17, 2024 | 14:56:PM

(24نیوز) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود احمد نے اپنے حلقہ کے الیکشن نتائج الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا کو جاری بیان میں اُن کا کہنا ہے کہ جنرل الیکشن 2024 میں سب سے زیادہ دھاندلی پی ٹی آئی کے آزاد امیدواران نے کی. پورے ملک میں دھاندلی کا شور اور واویلا شروع کر دیا جس میں ایک مثال پی پی 172 میں سرعام دھاندلی اور ڈِھٹائی کی صورت میں ملتی ہے۔

میاں اظہر نے اس حلقے میں RO کے ساتھ مل کر اصل نتائج کو تبدیل کیا آر آو نے ملی بھگت سے فارم 45 کی گنتی کی بجائے فارم 47 میں 2730 ووٹوں سے ہروا دیا۔ 

مزید پڑھیں: تعلیم ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے،طلباء کے لیے سکالرشپ کا منصوبہ لائیں گے:وزیراعظم

ری کاؤنٹنگ میں میرے ووٹوں میں واضح برتری آنا شروع ہوگئی تو حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کر دیا ری کاؤنٹنگ کے عمل کو متنازعہ بنا دیا، آر او کی ملی بھگت سے ری کاؤنٹنگ بلاوجہ معطل کر دی اور فارم 49 جاری کر دیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے حق کیلئے آخری سطح تک جاؤں گا، رانا مشہود کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں جانے کا اعلان اپنے حلقے کے عوام کے حق کے لیے آخری حد تک جاؤں گا۔ 

مزیدخبریں