(24نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جانیں دینے والے ہمارے محسن ہیں، میرعلی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔
وزیردفاع خواجہ آصف کی میڈیا کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ مخصوص سیاسی جماعت کی شہدا کے خلاف مہم کی مذمت کرتے ہیں، ملکی تاریخ میں کسی سیاسی جماعت یا شخص نے ایسا رویہ اختیار نہیں کیا۔ یہ جماعت بےنامی ہوچکی ہے،اس کا کوئی سربراہ نہیں ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں یہ تحریک انصاف ہے یا سنی اتحادیا ایم ڈبلیو، ایم آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ کوئی جماعت ایسی نہیں جس نے بےنامی اکاؤنٹ بنائے ہوں۔ اس جماعت سے منسلک لوگ بیرون ملک بیٹھ کر زہریلا پراپیگنڈہ کررہےہیں۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد کا الیکشن نتائج چیلنج کرنے کا اعلان
ان کے لیڈر کی جیل میں ہر خواہش پوری ہو رہی ہے پھر بھی شکوے،شکایتیں ہیں۔ علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم سے ملاقات سے امید ہوئی تھی کہ یہ ملکی سیاست میں آگے بڑھیں گے لیکن ان کی اپنی کرتوتوں کی وجہ سے ان سے اقتدار گیا ہے۔