پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک جلد لانے کا فیصلہ

Mar 17, 2024 | 15:43:PM

(عظمت اعوان)صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نزیر اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت کے شعبے میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک جلد لانے کا فیصلہ کرلیاگیا ،بائیومیٹرک کے حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ اور سٹیک ہولڈرز سے پلین مرتب کرلیا گیا،پہلے مرحلے میں لاہور اسکے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بائیو میٹرک حاضری نافذ کی جائے گی جبکہ پروفیسرز کے لیے بھی بائیومیٹرک حاضری لگانا ضروری ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:دہشت گردی کے خلاف جانیں دینے والے ہمارے محسن ہیں، خواجہ آصف

ذرائع کا کہناہے کہ پرائمری ہیلتھ کے ماتحت تمام ہسپتال کو بھی دوبارہ سے ایک ہی ماڈل کے تحت ری ویمپنگ بھی کی جائے گی،ری ویمپنگ کا اختتام بھی اسی سال کے آخر میں مکمل بھی کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں