(طیب سیف) سیرین ایئر نے عید سے پہلے لاہور سے کوئٹہ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
عید پر بلوچستان روٹ پر مسافر زیادہ اور فلائٹس کم ہونے کے باعث سیرین ایئر نے عید سے پہلے لاہور سے کوئٹہ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، سیرین ایئر 3 اپریل سے لاہور تا کوئٹہ روٹ کو بحال کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلا بڑا فیصلہ، ائیر چیف کو ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل خوشخبری سنادی
سیرین ایئر بجٹ پرواز کے تحت ملکی سطح کی پرواز چلائے گی، ایئر لائن لاہور تا کوئٹہ یک طرفہ کرایہ 14 ہزار سے شروع ہو گا۔