(ویب ڈیسک)ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت ملنے کے بعد آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وانگ نے اپنی دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ پینی وانگ اور ان کی ساتھی سوفی الاچے کے درمیان تقریبا 20 سال سے دوستی قائم ہے اور دونوں ساتھ بھی رہ رہے تھے۔ ایڈیلیڈ میں ہونے والی شادی کی تقریب میں وزیراعظم اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔آسٹریلیا میں 2017 میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی قرار دے دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر! نجی ایئرلائن نے اہم فیصلہ کر لیا