سندھ حکومت کا گندم خریداری کا عمل 20 مارچ سے شروع کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سندھ حکومت نےصوبہ بھر میں گندم خریداری کا عمل 20 مارچ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر خوراک و آبپاشی سندھ جام خان شورو کے مطابق سندھ حکومت گندم خریداری کا عمل 20 مارچ سے شروع کرے گی، صوبہ بھر میں 353 گندم خریداری کے مراکز قائم کیے جائیں گے، محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے گندم کی خریداری کے لیے مکمل اقدام کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت مہنگا، فی کلو قیمت کہاں پہنچ گئی؟خریدارپریشان
وزیر خوراک و آبپاشی سندھ کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے فی من گندم کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی ہے اور صوبے میں 9 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔