(24 نیوز) پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو ضرورت ہے تو میں دستیاب ہوں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے دستیابی ظاہر کردی، پی ایس ایل کے رواں سیزن کے پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح کے ہیرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے ہی نام کمایا، اگر ملک کو ضرورت ہے تو میں دستیاب ہوں، اگر نہیں تب بھی مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!دوران تربیت ساتھی کی ٹکر سے کھلاڑی ہلاک
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے کال کی تھی، میں نے ان سے کہا تھا کہ پی ایس ایل کے بعد اس بارے میں بات کروں گا۔