(24نیوز)کرپشن کے الزام میں نیب کراچی اور اسلام آباد حکام نےمشترکہ کارروائی میں اپنے ہی افسر کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کو کرپشن میں ملوث ملزمان سے رشوت لینے جرم میں گرفتار کیا گیا، نیب نے گرفتار افسر کو اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب افسر پر چیکس کی صورت میں رشوت لینے کا الزام ہے، نیب افسر کئی چیک کیش بھی کروا چکا تھا، گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ کو کل اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر؛پاکستان کے بڑے صوبے میں زلزلے کے شدید جھٹکے