یوکرینی باشندے کے ایک ہی دن میں تین ورلڈ ریکارڈ

Mar 17, 2024 | 22:03:PM
یوکرینی باشندے کے ایک ہی دن میں تین ورلڈ ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) یوکرین کے ایک طاقتور شخص نے اپنے داڑھی، گردن اور دانتوں کا زور لگا کر تین گینز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گینیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا ہے کہ یوکرینی باشندے ڈمیٹرو ہرونسکی نے داڑھی، گردن اور دانتوں کے زور سے یہ تینوں ریکارڈ ایک ہی دن میں قائم کیے اور اس کی شروعات بھاری گاڑی کو داڑھی سے کھینچ کر کی، ڈمیٹرو اس سے قبل 2019 اس ریکارڈ کی کوشش کر چکے ہیں لیکن تب وہ اس کوشش میں ناکام ہوگئے تھے، داڑھی سے گاڑی کھینچتے وقت ٹھوڑی سے بال اکھڑ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں رمضان 29 روزے ہو ں گے یا 30؟معروف سکالر نے اہم پیش گوئی  کر دی

ڈمیٹرو کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوسری کوشش کے لیے دوبارہ داڑھی بڑھائی اور مضبوطی میں اضافے کے لیے چٹیا بنانے کی مختلف تکنیکیں آزمائیں، اس بار انہوں نے کامیابی کے ساتھ داڑھی سے 2580 کلو گرام وزنی بس کھینچ کر ریکارڈ قائم کیا، قبل ازیں یہ ریکارڈ 1951 کلو گرام وزن کھینچ کر بنایا گیا تھا۔

ڈمیٹرو نے دوسرا ریکارڈ گردن سے 7760 کلو گرام وزنی ریل گاڑی کھینچ کر بنایا جبکہ تیسرا ریکارڈ دانتوں سے 7 گاڑیاں کھینچ کر اپنے نام کیا۔