(24 نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے بخار اور درد کے علاج کی دوا بارپون سسپنشن کا بیچ 202 غیر معیاری قرار دے دیا ۔ڈریپ نے بارپون سسپنشن (100) ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی بھی عائد کردی ہے۔
ڈریپ کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارپون سسپنشن کا نمونہ کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا، غیر معیاری بارپون سسپنشن سے مرض پیچیدگی اختیار کر سکتا ہے۔اس میں ہدایت دی گئی ہے کہ کمپنی بارپون سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سپلائی نہ کرے اور بارپون سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس منگوائے۔ڈریپ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ فارماسیز بھی بارپون سسپنشن کے متاثرہ بیچ کی سیل فوری ترک کریں اور ڈاکٹرز اور مریضوں کو بھی اس کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رواں رمضان 29 روزے ہو ں گے یا 30؟معروف سکالر نے اہم پیش گوئی کر دی