90 کی دہائی کے کھلاڑی، انضمام الحق نے بھی اہم بیان دیدیا

Mar 17, 2025 | 09:12:AM
90 کی دہائی کے کھلاڑی، انضمام الحق نے بھی اہم بیان دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ  90 کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے توپاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہناتھاکہ پاکستان ٹیم کچھ مہینوں سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی، بہت زیادہ تبدیلیوں کے بجائے بیٹھ کر سوچیں کہاں غلطی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تبدیلیاں ہوں گی تو کھلاڑیوں کو اعتماد نہیں ملے گا اور صورتحال یہی رہےگی، منیجمنٹ اور کھلاڑیوں پراعتمادکریں اور غلطیوں کا اندازہ لگائیں۔

 یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ کا ناقدین کوغیر اخلاقی اشارے سے جواب، ویڈیو وائرل

انضمام الحق کا کہنا تھاکہ بار بار کوچز اور کھلاڑی تبدیل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے توپاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائےگی۔ بابر اعظم سے متعلق انضمام الحق کا کہنا تھاکہ بابراعظم بڑا پلیئر ہے، بیڈ پیچ سب پر آتا ہے۔