کیاعامرخان کی فیملی نے گوری سپراٹ کو کھلے دل سے قبول کرلیا؟

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکاراور"مسٹرپرفیکشنسٹ" عامرخان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان کے خاندان نے انہیں کھلے دل سے قبول کرلیا ہے۔
عامر خان نے 13 مارچ 2025ء کو اپنی سالگرہ سے پہلے میڈیا سے ملاقات کے دوران اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں گوری سپراٹ کو اپنے خاندان سے ملوا چکا ہوں اورمیرے گھر والوں نے ان کو کھلے دل سے قبول کرلیا ہے۔
جب گوری سپراٹ سے سوال کیا گیا کہ عامر خان کے خاندان سے ملاقات کیسی رہی؟ تو انہوں نے کہا کہ مجھے ان کے خاندان میں بہت عزت اورمحبت ملی، سب نے مجھے نہایت گرمجوشی سے خوش آمدید کہا، جس سے مجھے بے حد خوشی ہوئی۔
جب عامر خان سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ 60 سال کی عمر میں شادی کرنا مناسب لگے گا یا نہیں، میرے بچے بہت خوش ہیں اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ سابقہ بیویوں کے ساتھ بھی میرے اچھے تعلقات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:علیزے شاہ کا ناقدین کوغیر اخلاقی اشارے سے جواب، ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ عامر خان جلد نئی فلم" ستارے زمین پر" میں نظر آئیں گے، جو 2007 کی ان کی سپرہٹ فلم "تارے زمین پر" کا سیکوئل ہے۔