کہوٹہ میں کوسڑ کو حادثہ، پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر کو کہوٹہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں 5 مسافر جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے،پاک فوج نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
پاک فوج کی جانب سے ریسکیو آپریشن مکمل کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اس اندوہناک حادثے میں 5 مسافر دوران علاج دم توڑ گئے، جن میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل تھی۔
مزید پڑھیں:بی این پی کی خاتون رہنما تانیہ خان کی گاڑی پر فائرنگ
ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کو یقینی بنایا جس کے نتیجے میں مزید جانی نقصان کو روکنے میں مدد ملی۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں ایک فوجی جوان لانس حوالدار عارف علی بھی شامل ہیں۔
ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تمام زخمیوں کو مکمل طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
زخمیوں نے پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی بروقت کارروائی کی تعریف کی۔