کہیں موسم سرداورخشک تو کہیں بارش کی پیش گوئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(رمشا اسماعیل،افشاں رضوان) محکمہ موسمیات نے کل لاہور میں بارش کا امکان ظاہر کردیاجبکہ فضائی آلودگی میں بھی شہر کا پہلا نمبرہے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے،محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے اوربلوچستان کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
کراچی میں شمال مغرب سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔
شہرقائد کا فضائی معیار مضر صحت ہے اورپاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے،شہر کاموسم گرم اور خشک جبکہ پارہ 22 سے 35 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
اے کیو آئی کے مطابق ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 138 پرٹیکولیٹ میٹرزریکارڈکی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کالجزمیں دوران کلاسزموبائل فون استعمال کرنے پر پابندی
لاہورمیں سورج کی شفاف کرنیں ہر طرف پھیل گئی ہیں اور شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے،لاہور کاموجود درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس 23 کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کل بارش کے 10 فیصد امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں،فضائی الودگی میں بھی شہر کا پہلا نمبر ،ملک بھر میں لاہور کا اے کیو ائی 207 ریکارڈکیاگیاہے۔