بارڈر بندش، پاک افغان سالانہ تجارتی حجم میں 1 ارب ڈالر کی کمی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) پاک افغان بارڈر بندش ، سالانہ تجارتی حجم میں ایک ارب ڈالر کی کمی کا سامنا ،پاک افغان تجارتی راہداری دونوں ممالک کی کشیدگی کے باعث 3ہفتوں سے بند ،مال سے لدی گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی ہیں ،پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان کشیدگی کے باعث طور خم بارڈر آج24ویں روز بھی بند ہے، جس کے باعث سینکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ تجارتی سرگرمیاں بند ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈرباربار بندش کی وجہ سے پاک افغان سالانہ تجارتی حجم میں ایک ارب ڈالر کی کمی کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیں:بی این پی کی خاتون رہنما تانیہ خان کی گاڑی پر فائرنگ
دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ تجارتی حجم اڑھائی ارب ڈالر سے کم ہو کر ڈیڑھ ارب ڈالر تک آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری طورخم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث تین ہفتوں سےبند ہے ۔
پاک افغان شاہراہ پر مال سے لدی گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی ہیں۔