لاہور کے مختلف علاقوں سے چور 41 کاریں چرانے میں کامیاب
کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 20 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)شہر لاہور میں اسلحہ کی نوک پر کار چھیننے اور چوری کی وارداتیں بھی بدستور جاری ،مختلف علاقوں سے چور 41 کاریں چرانے میں کامیاب ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران گن پوائنٹ پر 3 کاریں چھینی گئیں،صدر ڈویژن سے 2، ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے ایک کار اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 20 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔
مزید پڑھیں:کالجزمیں دوران کلاسزموبائل فون استعمال کرنے پر پابندی
کینٹ اور سول لائنز ڈویژن سے 6، 6 کاریں چوری ہوئیں،صدر ڈویژن میں کار چوری کے 4، سٹی ڈویژن میں 3 مقدمات درج کئے گئے۔
پولیس کے مطابق دو ماہ کے دوران اقبال ٹاؤن ڈویژن میں کار چوری کی 2 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔