عید الفطر پر پورے ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )مالدیپ کی حکومت نے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی ہدایت پر عید الفطر کے پورے ہفتے کیلئے عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔
ایوان صدر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اگر وزارت اسلامی امور یکم شوال کا اعلان 31 مارچ 2025 کو کرتی ہے تو سرکاری تعطیلات 31 مارچ سے 3 اپریل 2025 تک جاری رہیں گی،عید الفطر 30 مارچ کو آنے کی صورت میں سرکاری تعطیلات کو 30، 31 مارچ اور یکم اپریل میں منتقل ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
صدر نے اس بات کو یقینی بنایا کہ عید کی سرکاری تاریخ سے قطع نظر عید کی تعطیلات 3 اپریل تک رہیں گی تاکہ ملازمین کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے اور وقت گزارنے کیلئے بلاتعطل وقت فراہم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:میچ کھیلتے کرکٹر جان کی بازی ہار گیا ،وجہ کیا بنی جانیے
صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس وقفے کے بعد جمعہ اور ہفتہ کے بعد سرکاری دفاتر 6 اپریل 2025 کو دوبارہ کھلیں گے۔ یہ اقدام شہریوں کو مقدس تہوار کے دوران مذہبی منانے اور خاندانی اجتماعات کیلئے ایک طویل مدت کی اجازت دینے کیلئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
مزید برآں حکومت نے 20 مارچ سے رمضان کے آخری 10 دنوں کیلئے بھی دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا یہ فیصلہ صدر کی سالانہ پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے جس میں اسلامی طریقوں کے فروغ اور عوام کو مذہبی فرائض پر توجہ دینے کا موقع دینے کیلئے اس وقت کی چھٹی دی گئی ہے۔