وسطی کرم : بھیڑیے کے حملے میں بچے سمیت 9 افراد زخمی 

Mar 17, 2025 | 12:00:PM
وسطی کرم : بھیڑیے کے حملے میں بچے سمیت 9 افراد زخمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )ضلع کرم کے وسطی علاقے ذیمشت، کنڈالی، تسخی اوراوٹ میں جنگلی بھیڑیے نے مقامی افراد پر حملہ کرکے بچے سمیت 9 افراد کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے وسطی علاقے ذیمشت، کنڈالی، تسخی اوراوٹ میں جنگلی بھیڑیے نے مقامی افراد پر حملہ کرکے بچے سمیت 9 افراد کو زخمی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:میچ کھیلتے کرکٹر  جان کی بازی ہار گیا 

پولیس کے مطابق بھیڑیئے نے صبح سویرے حملہ کیا، بھیڑئے کے حملے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا، تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال کے زرائع زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔