"پشپا تھری"کب سینماؤں کی زینت بنے گی؟تاریخ سامنے آگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)"پشپا 2"کی کامیابی کے بعد"’پشپا تھری" کی ریلیز کی تاریخ کابھی اعلان کردیا گیا۔
"پشپا 3 - دی ریمپج" میں بھی ساؤتھ کے مقبول ترین اداکار الو ارجن مرکزی کردار ادا کریں گے جواس وقت بھارت سمیت دنیا بھرمیں مقبول ترین اداکاروں میں شامل ہو چکے ہیں۔
"پشپا 2" نے گزشتہ سال دسمبرمیں ریکارڈ کمائی کرکے باکس آفس پرہلچل مچا دی تھی۔
ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم پروڈیوسر وائی۔ روی شنکر نے انکشاف کیا کہ "پشپا 3 - دی ریمپج" 2028 میں دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیزہوگی،اس تاخیرکی وجہ الو ارجن کامصروف شیڈول ہے ۔
روی شنکر کے مطابق"پشپا 3" پر کام شروع کرنے سے پہلے الو ارجن کو دو بڑے پروجیکٹ مکمل کرنے ہیں جن میں ایک ڈائریکٹر ایٹلی کے ساتھ اور دوسرا تریوکرم سری نواس کے ساتھ ہے،ان فلموں کو مکمل ہونے میں تقریباً تین سال لگیں گے جس کے بعد"پشپا 3"کی باری آئے گی۔
"پشپا" کے ڈائریکٹر سوکمار اس وقت بریک پر ہیں،وہ "پشپا 3" پر کام شروع کرنے سے پہلے سپر اسٹار رام چرن کے ساتھ اپنی اگلی فلم مکمل کریں گے، اس کی تکمیل کے بعد وہ دوبارہ "پشپا" کی تیسری فرنچائز کے لیے الو ارجن کے ساتھ شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:میکال ذوالفقار کو لائیو شوکے دوران خاتون نے شادی کی پیشکش کردی
"پشپا" فرنچائز کا آغاز 2021 میں پہلی فلم "پشپا،دی رائز" سے ہواتھا جس نے دنیا بھر میں 350 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی،اس کے بعد2024 میں"پشپا 2"ریلیزہوئی جس نے باکس آفس پر دھوم مچا دی۔"پشپا 2" کی کامیابی کے بعد مداحوں کو"پشپا 3" کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے۔