امریکہ میں طوفان سے تباہی،37 افراد ہلاک

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے37 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں میزوری، آرکنساس، ٹیکساس، اوکلاہوما،کناس، الاباما اور مسس سپی میں شدید سمندری طوفان سے تباہی دیکھنے میں آئی۔
اس تباہی سے ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 37 اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب ساحلی علاقوں میں 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ فلوریڈا سے کیرولائنا تک ایک کروڑ 60 لاکھ افراد طوفان سے متاثر ہوئے۔
مزید برآں جنوب اور وسط مغربی علاقوں میں تبا ہی کے بعد طوفان نے مشرقی علاقوں کا رخ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:9 ماہ تک خلا میں پھنسے رہنے والے انڈین نژادامریکی خلاباز کو ناسا کتنی رقم دے گا؟