ایک دوسرے کی محبت میں کیسے گرفتارہوئے؟عامرخان اور گوری نے رازبتادیا

یہ مجھےایک سپراسٹار کے طور پر نہیں بلکہ پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہیں،مسٹرپرفیکشنسٹ

Mar 17, 2025 | 13:30:PM
 ایک دوسرے کی محبت میں کیسے گرفتارہوئے؟عامرخان اور گوری نے رازبتادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اورگوری اسپریٹ ایک دوسرے کی محبت میں کیسے گرفتارہوئے؟دونوں نے رازبتادیاہے۔

عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع  پر میڈیا کے سامنے  اعتراف کیا تھا کہ ان کی گرل فرینڈ گوری اسپریٹ بالی ووڈ فلموں کی فین نہیں حتیٰ کہ انہوں نے میری بھی  صرف 2 فلمیں دیکھی ہیں‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران  گوری اسپریٹ نے بتایا کہ میں اپنے لیے کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھی جو مہربان، شریف اور خیال رکھنے والا ہو۔

گوری اسپریٹ کی گفتگو پر عامرخان نے خوش مزاجی سے جواب دیتے ہوئے کہاکہ اس سب کے بعد تم نے مجھے ڈھونڈ لیا۔

دوران گفتگو گوری سے صحافیوں نے جب عامر خان کی پسندیدہ فلموں سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے بتایا کہ میں نے عامر کی بہت سی فلمیں نہیں دیکھی ہیں جس پر عامرخان نے وضاحت دی کہ  گوری بنگلور میں پلی بڑھی ہیں جہاں ان کی توجہ مختلف قسم کے فنون سے تھی اور یہی وجہ ہے کہ گوری بالی ووڈ  کی فلمیں نہیں دیکھتی حتیٰ کہ گوری نے میرا کام بھی زیادہ نہیں دیکھا ۔

 اسی دوران گوری اسپریٹ نے بتایا کہ میں نے کئی برس پہلے عامر کی فلم " دل چاہتا ہے" اور "لگان "دیکھی ہے۔

گوری اسپریٹ سے تعلق پر بات کرتے ہوئے عامر خان نے مزید بتایا کہ وہ مجھے ایک سپراسٹار کے طور پر نہیں بلکہ ایک پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہیں۔

گوری سے محبت کرنے کے سوال پر عامرخان کا کہنا تھا کہ میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھا جو مجھے سکون فراہم کرسکے اور گوری میں مجھے یہ سکون مل گیا۔