محسن نقوی کا دہشتگردانہ حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین

Mar 17, 2025 | 13:57:PM
محسن نقوی کا دہشتگردانہ حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے 3 تھانوں پرخوارجی دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس نے بہادری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور حملوں کو پسپا کیا، خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے پر خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے 3 تھانوں پر حملے، پولیس کی بروقت کارروائی، امن دشمن فرار

انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرپختونخوا پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ دلیری سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، انشاءاللہ خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو سب مل کر ناکام بنائیں گے۔