سندھ حکومت کا ہزاروں طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)سندھ حکومت نے ہزاروں طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا۔
محکمہ اقلیتی امور سندھ کے مطابق حکومت سندھ نے اقلیتی برادری کے ہزاروں طلبہ کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے، اقلیتی برادری کےمستقل طلبا جنہوں نے گزشتہ سال امتحان پاس اور 50 فی صد ما رکس حاصل کئے ہیں وہ درخواستیں جمع کروائیں۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ درخواست دینے والے طلبا کے والدین کی ماہانہ آمدنی کم از کم 35 ہزار روپے ہونی چاہیے جبکہ کامیاب ہونے فی طالبعلم کو 25 ہزار روپے اسکالر شپ دی جائے گی۔