چینی کی فی کلو قیمت میں نمایاں کمی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر،کراچی کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ میں ڈیڑھ ماہ تک چینی کی قیمتوں میں پہلی بار کمی آئی ہے، وزیراعظم کے نوٹس کے بعد چینی 10 روپے فی کلو کم ہوگئی۔
چینی مافیا کیخلاف کریک ڈاون کے بعد کراچی، حیدر آباد اور سکھر کے سٹے بازوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی،وزیراعظم کے نوٹس کے بعد ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار میں چینی دس روپے فی کلو کم ہوگئی،تاجروں کو امید ہے قیمتیں ابھی اور کم ہونگی۔ چئیرمین ہولسیل گروسرز عبدالروف کا کہنا ہے کہ یہ سب بے لگام ہوئے تھے۔ ڈلیوری آرڈر پر سیلز ٹیکس شناختی کارڈ نمبر نہیں تھی۔ بے نامی ڈلیوری آرڈرز گھوم رہے تھے، حکومت کا کریک ڈاون جاری رہا تو چینی 130 پر آجائے گی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق سٹے باز غائب اور واٹس گروپس بند ہوچکے ہیں،اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ماہ تک قیمتیں بڑھنے کے بعد پہلی بار کمی خوش آئند ہے لیکن کریک ڈاون جاری رہنا چاہیے۔