(24 نیوز) پاکستان میں سونا کی خریداری خواب بن گئی، سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔
صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1100 روپے اضافے سے 3 لاکھ 14 ہزار 800 روپے بلند ترین سطح پر آگیا۔ 10 گرام سونا 943 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 890 روپے سے نئی بلند ترین سطح عبور کر گیا ۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 2997 ڈالرز کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ایک تولہ چاندی 3530 روپے پر بر قرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا حکومتوں کو یہ بھی بتانا پڑے گا کیا کرنا ہے؟ سپریم کورٹ